Skip to Content

نائب صدر جمہوریہ نے جگن ناتھ پوری رتھ یاترا کے مبارک موقع پر لوگوں کو مبارک باد دی Jagannathpuri

نائب صدر جمہوریہ نے جگن ناتھ پوری رتھ یاترا کے مبارک موقع پر لوگوں کو مبارک باد دی Jagannathpuri

Closed

نئی دہلی،  22/جون 2020 ۔ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے جگن ناتھ پوری رتھ یاترا کے مبارک موقع پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔ Jagannathpuri

نائب صدر جمہوریہ کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:

’’میں رتھ یاترا کے مبارک موقع پر ملک کے عوام کو تہہ دل سے مبارک باد دیتا ہوں اور نیک خواہشات پیش Jagannathpuri کرتا ہوں۔

جگن ناتھ پوری رتھ یاترا اڈیشہ کا سب سے زیادہ قابل احترام تہوار ہے، جس کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ رتھ یاترا، بھگوان وشنو کے اوتار مانے جانے والے بھگوان جگن ناتھ کی سالانہ یاترا کا موقع ہوتا ہے۔

رتھ یاترا کے تہوار کی شان و شوکت،  آن بان اور رتھوں کی ٹھاٹھ باٹ صحیح معنوں میں بے مثال ہوتی ہے۔

آج جب ہندوستان اور دنیا کووڈ-19 کی وبا سے مسلسل نبرد آزما ہے، ہم تقریباً اپنے سبھی تہوار گھر پر منارہے ہیں۔ ان حالات میں ہمیں اس سال اپنی تقریب کو سادگی کے ساتھ منانا ہوگا۔

پھر بھی رتھ یاترا سے وابستہ پاکیزگی اور عقیدت ہماری زندگی کو امن، خیرسگالی اور خوش حالی سے مالامال کرے گی۔

Previous
Next